سرورق / خبریں / انتخابی ضابطہ عمل کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی ویڈیو و یوننگ، فلائنگ اسکواڈ سمیت دیگر مختلف ٹیموں کیلئے منعقدہ تربیتی کارگاہ سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب-

انتخابی ضابطہ عمل کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی ویڈیو و یوننگ، فلائنگ اسکواڈ سمیت دیگر مختلف ٹیموں کیلئے منعقدہ تربیتی کارگاہ سے ڈپٹی کمشنر کا خطاب-

چامراج نگر:یکم اپریل  اسمبلی انتخابات کے پیش نظر نافذ کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انتخابات کی کارروائی کیلئے مقرر کردہ مختلف افسروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات کا پتہ لگائیں گی اور سخت قانونی کارروائی کریں گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر و الیکشن آفیسر بی بی کاویری نے کہی۔ انہوں نے یہاں ضلع پنچایت میٹنگ ہال میں ویڈیو و یوننگ، فلائنگ اسکواڈ، اخراجات کی نگرانی والی ٹیم، سیکٹر آفیسرس، محکمہ پولیس، آبکاری، چیک پوسٹ آفیسرس سمیت دیگر مختلف افسروں کی ٹیموں کیلئے منعقدہ تربیتی کار گاہ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کام کیلئے ضروری رہنما ہدایات موجود ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تعلق سے الیکشن کمیشن نے تمام تفصیلات بنائے ہیں ان تفصیلات کو جان کر ضلع کے کسی بھی علاقے میں اگر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دکھائی دے تو فوری قانونی کارروائی کی جائے ۔ کسی بھی علاقے سے دوسرے مقام کیلئے غیر قانونی طور پر رقم لے جانے، کسی بھی طرح کی اشیاء لے جانے اور شراب لے جانے کے معاملات اگر پیش آئیں تو متعلقہ افسروں کو ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ افسروں کو چاہئے کہ اس بارے میں خصوصی نگاہ رکھیں اور فوری معاملہ درج کر کے مال ضبط کریں۔ شفافیت اور آزادانہ طور پر انتخابات منعقد کرنے کیلئے ہر ایک ٹیم پوری ذمہ داری کے ساتھ کام انجام دے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے جاری رہتے ہوئے کسی بھی طرح کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر ایک حلقہ میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں۔ڈپٹی کمشنر بی بی کاویری نے مزید کہا کہ انتخابات کی کارروائی کیلئے مقرر کردہ افسروں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تال میل قائم کر کے پوری ایمانداری کے ساتھ کام انجام دیں۔ کسی بھی طرح کی الجھن کو موقع دیئے بغیر سینئر آفیسرس سے رابطہ کر کے مسائل حل کریں۔ ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفیسر ڈاکٹر کے ہریش کمار نے کہا کہ چھوٹی سی بدعنوانی کو بھی موقع نہ دیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کریں۔ انتخابات کی کارروائی کو پوری بیداری اور ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نوڈل آفیسر و جوائنٹ ڈائرکٹر تروملیش نے کہا کہ انتخابی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ووٹ حاصل کرنے کیلئے ذات پات اور فرقہ وارانہ اصولوں کی بنیاد پر مہم چلانا بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ مساجد، مندر ، چرچ اور دیگر مذہبی مقامات پر انتخابی مہم نہیں چلائی جائے گی۔ اگر اس طرح کے معاملات پیش آئیں تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ضلع پولیس کی اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ گیتا پرسنا نے کہا کہ کسی بھی انتخابی اجلاس، جلوس کیلئے پہلے بی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ساؤنڈ سسٹم اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے بھی وقت کی پابندی عائد ہے۔ کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات کہنے اور شکایات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔شراب کی غیر قانونی سربراہی کے تعلق سے ایکسائزکمشنر ناگیش، کسی بھی طرح کی اشیاء کی سربراہی کے تعلق سے کمرشیل ٹیکس آفیسر ادئے کمار، انتخابی اخراجات پر نظر رکھنے کے تعلق سے ضلع پنچایت کے چیف اکاؤنٹس آفیسر بسواراجو سمیت دیگر مختلف ٹیموں کے نوڈل آفیسرس نے ٹریننگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر فوزیہ ترنم، الیکشن ٹریننگ نوڈل آفیسر یوگیش اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: