سرورق / خبریں / انا بھاگیہ اسکیم کسی بھی حالت میں ختم نہیں ہوگی۔ رمیش کمار

انا بھاگیہ اسکیم کسی بھی حالت میں ختم نہیں ہوگی۔ رمیش کمار

سرینواسپور۔ ریاستی اسمبلی اسپیکر رمیش کمار نے کہا کہ کانگریس۔ جنتادل(ایس) مخلوط حکومت سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کی جانب سے جاری انا بھاگیہ اسکیم کو کسی قیمت میں بند نہیں کرے گی۔ کولار تعلقہ سرینواسپور اسمبلی حلق کے سگٹور ہوبلی آلکیری گاؤں میں راشن تقسیم مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے رمیش کمار نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست میں غربت کی وجہ سے کوئی بھوکا نہ رہے اس مقصد کے تحت انا بھاگیہ اسکیم کو جاری کیا جس کے تحت مفت چاول تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے 2.50؍ کروڑ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر ی کاموں کے لئے بھی سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ رائے دہندگان کا ووٹ بندوق کی گولی کی مانند ہے ا س کا استعمال صحیح طور پر کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سرینواسپور اسمبلی حلقہ کی 40؍ سالہ تاریخ میں اس مرتبہ رائے دہندگان نے انہیں سب سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت دلائی ہے جس کے وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حلقہ کا دورہ کرکے گرام پنچایت سطح پر سرکاری محکمہ جات کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیں گے۔ انہوں نے اسمبلی اسپیکر کے عہدہ کو بڑی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب اسمبلی میں ہیڈماسٹر کی طرح ہیں جو بھی بات کرنی ہے، بیان دینا ہے سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ورنہ اسکولی بچوں کی طرح اراکین اسمبلی بھی بگڑ جائیں گے۔ رمیش کمار نے کہا کہ ریاست میں اب دورے کرنے کا وقت نہیں بلکہ اسمبلی اجلاس کے علاوہ بقیہ ایام میں حلقہ میں قیام کرکے عوامی مسائل حل کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے لئے افسران سے گزارش کی ہے ایک ماہ کا وقت دیں اس کے اندر گرانٹ جاری کرواکر دوبارہ دورہ کرکے ان کاموں کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر کے پی سی سی کے ریاستی نائب صدر جن گھٹا وینکٹا منی اپا ، جنرل سکریٹری انیل کمار، باغبانی یونیورسٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر مادمنگل منجوناتھ ، سگٹور سوسائٹی کے صدر تمارائپا ، تعلقہ پنچایت رکن آنجنما ودیگر موجود رہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: