سرورق / خبریں / انابھاگیہ اور اندراکینٹین اسکیموں کو جاری رکھا جائیگا سابقہ حکومت کی عوامی مفادات کے منصوبوں پر روک نہیں ہوگی : کمار سوامی

انابھاگیہ اور اندراکینٹین اسکیموں کو جاری رکھا جائیگا سابقہ حکومت کی عوامی مفادات کے منصوبوں پر روک نہیں ہوگی : کمار سوامی

بنگلورو – سابقہ حکومت کی عوامی مفادات کے منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے یہ بات بتائی ۔ گزشتہ روز کابینہ کی توسیع کے بعد ودھان سودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابقہ کانگریس حکومت کے دور اقتدار میں عوام کے مفادات والی انّابھاگیہ ، اندرا کینٹین جیسے منصوبوں پر روک نہیں لگائی جائے گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایا کہ حلف برداری کے موقع پر کسی بھی پارٹی کے لیڈروں کی ناراضگی عام بات ہے ۔ اکثریت حاصل کرکے حکومت کی تشکیل دیئے جانے کے باوجود وزارت میں شامل نہیں کیا گیا تو لیڈران ناراضگی ظاہر کرتے ہیں ۔ لیکن جاریہ حکومت مخلوط حکومت ہے جس کے سبب وزیر بننے کے خواہشمندوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے ۔ لیکن تمام کو وزارت میں شامل کرنا ممکن نہیں ہے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت میں وزارت سے محروم ہوجانے والے لیڈروں کے حامیوں سے جو احتجاج ہورہا ہے وہ عام بات ہے ۔ اس سے قبل یعنی 2008ء میں بی جے پی کی حکمرانی میں وزارت سے محروم لیڈروں کے حامیوں نے ریاست بھر میں تباہی مچادی تھی ۔ سب سے پہلے بسوں پر پتھراؤ کیا گیا تھا اس کے بعد بسیں ہی جلادی گئیں ۔ آنیکل ، ہبلی ۔ دھارواڑ اور ہاویری میں ایسی وارداتیں پیش آئی تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ ناراض اراکین کو منالیا جائے گا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بی جے پی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اڈپی ضلع میں گایوں کے بیوپاری حسین ابا کی جو موت واقع ہوئی ہے اس معاملہ کو لے کر بی جے پی لیڈران سیاست کررہے ہیں ۔ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لئے سماج کو مکدر کرنے میں کوشش کررہی ہے اگر ایسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اڈپی ضلع میں پیش آئے واقعہ کے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کی گئی ہیں ۔ ریاست کے کسی بھی کونے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ درپیش ہونے کی صورت میں تفصیلات حاصل کرکے معاملہ کی سنجیدگی سے جانچ کی جائے گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے بتایاکہ اڈپی ضلع میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے اس کے متعلق ایک انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس معاملہ کو بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اگر ایسا کیا گیا ہے کو اس کا ذمہ دار بی جے پی کو ہی ٹھہرایا جائے گا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: