سرورق / خبریں / اناؤ عصمت دری معاملہ: ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کی معاون ششی سنگھ کی آج سی بی آئی عدالت میں پیشی

اناؤ عصمت دری معاملہ: ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کی معاون ششی سنگھ کی آج سی بی آئی عدالت میں پیشی

لکھنؤ ، اناؤ کے موضوع بحث بنے عصمت دری معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی ) آج ملزم بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی خاتون معاون ششی سنگھ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی ۔ ششی کو کل شام سی بی آئی نے گرفتار کیا اس کے بعد اسے لکھنؤ لایا گیا ۔ متاثرہ کی ماں کا الزام ہے کہ ششی اس کی بیٹی کو ممبر اسمبلی کے پاس لے گئی تھی جہاں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ۔ عصمت دری معاملے میں پولیس نے یہ دوسری گرفتاری کی ہے ۔ اس سے پہلے جانچ ایجنسی نے لکھنؤ سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو گرفتار کیا تھا ۔
ذرائع نے بتا یا کہ سی بی آئی اس معاملہ میں معطل کئے گئے اناؤ کے ماکھی تھانہ میں تعینات پولیس اہلکار سے بھی تفتیش کر رہی ہے ۔ اس کا بھی امکان ہے کہ جانچ ایجنسی متاثرہ اور اور ملزم ممبر اسمبلی کو آمنے سامنے بٹھا کر تفتیش کر سکتی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ سینگر کو کل سی بی آئی عدالت میں ریمانڈکیلئےمجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا جہاں اس کو سات دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ ملزم ممبر اسمبلی نے سی بی آئی عدالت کے باہر کہا ’’ میں بے قصور ہوں ۔ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے ، مجھے بھگوان پر پر بھروسہ ہے ‘‘ ۔ سی بی آئی نے سینگر کو دوپہر بعد عدالت میں پیش کیا تھا ۔ مجسٹریٹ سنیل سنگھ نے سی بی آئی اور ملزم کے وکیلوں کی بحث سننے کے بعد سات دنوں کی ریمانڈپر سی بی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 21 اپریل کو ہوگی اور ا سی دن ملزم سینگر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: