سرورق / خبریں / اناؤ عصمت دری معاملہ: بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کا بھائی اتل سنگھ گرفتار –

اناؤ عصمت دری معاملہ: بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کا بھائی اتل سنگھ گرفتار –

لکھنئو۔ اناو اجتماعی عصمت دری معاملہ میں بانگرمئو سے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر متاثرہ لڑکی کے والد سے مار پیٹ کا الزام ہے۔ گزشتہ 3 اپریل کو کیس واپس لینے کے لئے ایم ایل اے کے بھائی نے متاثرہ کے والد کو بے رحمی سے پیٹا تھا اور مارپیٹ کا مقدمہ لکھوا کر متاثرہ کے والد کو ہی جیل بھیج دیا تھا۔
گزشتہ 9 اپریل کو اجتماعی عصمت دری کی شکار لڑکی کے والد کی جیل میں ہی موت ہو گئی تھی جس کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں نے قتل کا الزام لگایا تھا۔ ڈی جی پی اوپی سنگھ نے گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ اتل سنگھ کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اناو کی ایک لڑکی کے ذریعہ وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے سامنے خودکشی کی کوشش کی گئی اور بی جے پی ممبر اسمبلی پر آبروریزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اتوار کو سامنے آئے اس واقعہ کے 24 گھنٹے کے اندر متاثرہ کے والد کی اناو جیل میں موت سے سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دیگر سیاسی پارٹیاں بھی یوگی پر حملہ آور ہوگئی ہیں ۔ جبکہ خود وزیر اعلی یوگی نے بھی اس معاملہ میں سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ جو بھی قصوروار ہیں، وہ چاہے جو بھی ہوں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: