سرورق / خبریں / اناؤآبروریزی معاملہ:متاثرہ بولی۔بی جے پی ایم ایل اے کو بھائی کہتی تھی،کئی مرتبہ ریپ کے بعد دوسرے کو بیچ دیا –

اناؤآبروریزی معاملہ:متاثرہ بولی۔بی جے پی ایم ایل اے کو بھائی کہتی تھی،کئی مرتبہ ریپ کے بعد دوسرے کو بیچ دیا –

اناؤ: یوپی حکومت کے اناؤ میں لڑکی سے اجتماعی عصمت دری اور متاثرہ کے والد کی موت کے معاملے میں ملزم بی جے پی ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ملزم ممبراسمبلی کو آج علی الصبح 4:30بجے حراست میں لیاگیا۔ کہاجارہا ہے کہ سی بی آئی کچھ دیر میں ایم ایل اے کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردے گی۔معاملے میں روزانہ نئے خلاصے ہو رہے ہیں۔انڈین ایکسپریس رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا۔جب ملزم ایم ایل اے اور متاثرہ کے اہل خانہ کے درمیان بہت اچھے رشتے تھے۔ متاثرہ کا کہنا ہیکہ ایم ایل اے کو حراست میں لینا کافی نہیں ہے۔اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
اناؤ کے مکھی گاؤں میں دونوں کنبے آمنے سامنے رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ کا دعوی ہیکہ وہ کلدیپ سینگر کے ایم ایل اے بھئیا کہہ کر بلاتی تھی۔ایم ایل اے نے کئی مرتبہ اس کے ساتھ ریپ کیا اور پھر اسے دوسرے کو بیچ دیا۔
ملی تھی پورے کنبے کو مارنے کی دھمکی
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ نے بتایا کہ اسے دھمکی ملی تھی کہ اگر اس نے کسی کے سامنے اپنا منھ کھولا تو اس کے والد اور پورے کنبے کو مار ڈالا جائیگا۔متاثرہ نے پورا واقعہ بتا یا ہے۔ متاثرہ نے بتایا “ہم سب انہیں بھیا کہتے تھے ۔ہمارے بڑے پاپا (تاؤ جی)ان کے ساتھ تھے۔کبھی کبھی وہ ایم ایل اے گھر آتے تھے اور دادی سے کہتے تھے کہ انڈا فرائی کرکے کھلاؤ ۔دادی انہیں بڑے پیار سے انڈا بنا کر کھلا تی تھیں۔
متاثرہ نے سنائی پوری روداد
متاثرہ کے مطابق جون 2017 سے پہلے تک ملزم ایم ایل اے کے ساتھ اس کے گھر والوں کے بہت اچھے تعلق تھے۔ایم ای لاے نے اسے نوکری دینے کی بات کہہ کر اپنے گھر بلایا تھا۔وہ اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ ملزم ایم ایل اے کے گھر گئی جس کے بعد وہ واقعہ ہوا”۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: