سرورق / بین اقوامی / امریکی صدر غیر ذمہ دار شخص: ایران

امریکی صدر غیر ذمہ دار شخص: ایران

بیروت، ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر کار علی اکبر ولايتي نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غیر ذمہ دار انہ افعال کی وجہ سے ایران کے روس کے ساتھ تعلقات زیادہ گہرے ہوئے ہیں۔ مسٹر ولايتي روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملنے ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور سفارتی قسم کے ہیں اور حالیہ برسوں میں اجتماعی، دو طرفہ اور علاقائی تعلقات میں توسیع ہوئی ہے۔ خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے نے ان کے حوالے سے بتایا کہ وہ مسٹر خامنہ ای کا پیغام مسٹر پوتن کو دیں گے اور صدر حسن روحاني کے جذبات سے بھی آگاہ كرائیں گے اور عالمی صورتحال کو لے کر بہت ہی حساس ایشوزپر بات چیت کریں گے۔
انهوں نے کہا کہ روس کے ساتھ صرف اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعلقات ہی اس تعاون کو جاری رکھ سکتا ہے۔ انہوں شام میں صدر بشار الاسد کی فوج کے لیے روس اور ایران کی جانب سے دی جا رہی مدد کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے بارے میں تبصرہ کیا-’’بین الاقوامی تعلقات کے لحاظ سے وہ کافی غیر ذمہ دار شخص ہیں اور انہیں کے قول و فعل کی وجہ سے ایران کا روس سے زیادہ تعاون حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: