سرورق / بین اقوامی / امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کیلئے تیار –

امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کیلئے تیار –

واشنگٹن ، امریکی سپریم کورٹ کے کنزرویٹو اکثریتی ججزنے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کااشارہ دے دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے کل 9 ججز میں سے 5 کنزرویٹو ہیں، جن کی جانب سے جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔ کنزرویٹوجج جسٹس سیموئل الیٹو نے ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ٹرمپ کی سفری پابندی کسی طورسے مسلمانوں پرپابندی نہیں لگتی۔ کنزرویٹو چیف جسٹس جان رابرٹس نے استفسار کیا کہ کیا صدر کو فارن پالیسی ایمرجنسیز پر ایکشن لینے سے روکا جا سکتا ہے؟
جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ مسلمانوں پر مکمل پابندی کے بیانات ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دئیے تھے۔
عدالتوں کو ایسے بیانات کی جانچ پڑتال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ اس وقت صدرنہیں تھے۔ریاست ہوائی کی قیادت میں چندریاستوں نےسفری پابندی پالیسی کوچیلنج کیا تھا، لبرل ججز نے ریاست ہوائی کے مؤقف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔ پابندیو ں کی موجودہ فہرست میں جن 5 مسلم اکثریتی ممالک کےشہریوں کے امریکہ آنے پرپابندی عائد ہے ان میں ایران ،لیبیا، صو مالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔ ستمبر میں اعلان کردہ پالیسی میں چاڈ کا نام بھی شامل تھا تاہم اسے 10 اپریل کو نکال دیا گیا، فہرست میں وینزویلا اور شمالی کوریا بھی شامل ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: