سرورق / بین اقوامی / امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال –

امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال –

قاہرہ، (رائٹر) مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
اسرائیلی افواج نے پیر کو غزہ کی سرحد پر بعض فلسطینی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولا تو اس نے اسرائیل مخالف مظاہروں سے کشیدگی انتہا تک پہنچ گئی ہے۔
مسٹر السیسی نے کل یوتھ کانفرنس کے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ’’امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ فلسطینیوں کا بھی منفی ردعمل ہوگا‘‘۔
میں اسرائیلی عوام سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ اس معاملے پر فلسطینیوں کا ردعمل محدود رہاہے اور فلسطینی لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: