سرورق / بین اقوامی / امریکہ کی یوروپی کاروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی –

امریکہ کی یوروپی کاروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی –

واشنگٹن،اسٹیل اور المونیم مصنوعات کے بعد امریکی صدر نے یوروپی کاروں پر 20 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی امریکہ درآمد پر 20فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے سے خبردار کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کاریں امریکہ میں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ امریکی اضافی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا، یوروپی یونین، ترکی اور میکسیکو امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کر چکی ہیں یا کرنے کا اعلان کرچکی ہیں ۔
ٹرمپ نےاپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کاریں امریکہ میں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ ایک ماہ قبل ہی امریکی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی تھیں کہ آیا یوروپی یونین سے کاروں کی درآمد قومی سلامتی کے لیے خطرہ تو نہیں۔ اس حوالہ سے ایک رپورٹ جولائی کے اواخر یا اگست کے اوائل میں مرتب کر لی جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: