سرورق / بین اقوامی / امریکہ کا ناٹواتحادیوں پر دفاعی بجٹ میں اضافہ کے دباؤ کا فیصلہ –

امریکہ کا ناٹواتحادیوں پر دفاعی بجٹ میں اضافہ کے دباؤ کا فیصلہ –

واشنگٹن، امریکہ، روس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے اپنے ’نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آراگنائزیشن ‘ (ناٹو) کے اتحادیوں، خاص طور پر جرمنی پر فوجی بجٹ میں اضافہ کا دباؤ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے گزشتہ دنوں ناٹو کی بروسیلز میں ہونے والی ملاقات سے پہلے آج اس بات کی اطلاع دی۔
امریکہ کے وزیر خارجہ کے عہدے کے امیدوار مائیک پومپيو کے اس اجلاس میں حصہ لینے کے سوال پر امریکی اہلکار نے اس سے متعلق تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔ غور طلب ہے کہ امریکی سینیٹ وزیر خارجہ کے لیے جمعرات کو مائیک پومپيو کے نام کی تصدیق کر سکتی ہے۔ افسر کے مطابق امریکہ کے قائم مقام وزیر خارجہ جان سوليوان ناٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: