سرورق / بین اقوامی / امریکہ کا شام میں حملہ سے انکار –

امریکہ کا شام میں حملہ سے انکار –

واشنگٹن، امریکہ کے کئی افسران نے شام کے ہوائی اڈے پر امریکی فوج کی جانب سے فضائی حملے کی رپورٹوں کو مسترد کردیا ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے شامی شہر ہومز کے ٹی -4 ہوائی اڈہ پر حملے کیے ہیں۔ اس رپورٹ کے بعد امریکہ نے کہا کہ کل فضائی حملہ کی بات میں بالکل حقیقت نہیں ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا تھا کہ شام میں بغیر سوچے سمجھے کئے گئے کیمیائی حملے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے ہیں۔ روس اور ایران شام کے صدر بشار الاسد کو حمایت دینے کے ذمہ دار ہیں۔ انہیں اس کے لیے بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔
قابل غور ہے کہ شام میں باغیوں پر کیمیائی گیس کے حملے کی اطلاعات کے بعد امریکہ اور بہت سے دیگر ممالک کے اصرار پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ آج دوپہر بعد ہو سکتی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: