سرورق / بین اقوامی / امریکہ کا افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان –

امریکہ کا افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کا اعلان –

کابل، امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی حمایت کرےگا۔ مائک پومپیوگزشتہ روزغیراعلانیہ دورے پر کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سےملاقات کی۔
امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نےکابل میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ ان مذاکرات کااہتمام کرنےاورحصہ بننے سے بھی گریز نہیں کرےگا۔
افغانستان پرعالمی دو روزہ کانفرنس سعودی قیادت میں جدہ اور مکہ مکرمہ آج سےشروع ہوگی ۔ یہ کانفرنس اسلامی سربراہ کانفرنس اور او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس میں نا صرف افغانستان کے ممتاز علماء شریک ہونگے بلکہ دنیا بھر کے منتخب علماء بھی مدعو ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد اور ہرطرح کی دہشت گردی ، انتہا پسندی اور شدت پسندی کی مذمت کرنا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: