سرورق / بین اقوامی / امریکہ پابندیاں ہٹائے: شمالی کوریا

امریکہ پابندیاں ہٹائے: شمالی کوریا

سول شمالی کوریاکی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی انتظامیہ نے جوہری تجربہ گاہوں کو تباہ کرنےکےساتھ ہی كوريائی جنگ میں مارے گئے امریکی فوجیوں کے باقیات واپس کرکے بہتر سلوک کا مظاہرہ کیا ہے جسے دیکھتے ہوئے امریکہ کو اس کے خلاف عائد پابندیاں ہٹا لینی چاہئیں۔
اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے کچھ دن بعد ہی یہ بیان آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کو روکا نہیں ہے جو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سنگاپور میں جون میں ایک تاریخی چوٹی کانفرنس ہوئی تھی جس میں شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی امریکہ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے بجائے منفی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
اس دوران جنوبی کوریا کے صدر کے ترجمان نے صحافیوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کے عمل كو وسعت دے اور اس کے لیے امریکہ کو بھی شمالی کوریا کے تئیں ایماندارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: