سرورق / بین اقوامی / امریکہ، جنوبی کوریا نے کیا فوجی مشقوں کا آغاز –

امریکہ، جنوبی کوریا نے کیا فوجی مشقوں کا آغاز –

واشنگٹن، امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنا سالانہ مشترکہ فوجی مشق کا آغازکردیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کل سے شروع ہونے والے اس فوجی مشق کا نام ‘فول ایگل’ دیا گیا ہے جس میں تقریبا 11 ہزار پانچ سو امریکی اور دو لاکھ 90 ہزار جنوبی کوریا کے فوجی شامل ہیں۔فروری میں جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کی وجہ سے اس فوجی مشق کو اپریل تک ٹال دیا گیا تھا۔
شمالی کوریا اکثر جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کی تنقید کرتا رہا ہے لیکن اس بار وہ اس فوجی مشق پر خاموش ہے۔ شمالی کوریا کی جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کے بعد سے اس کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات میں پھیلی کشیدگی میں کمی کے اشارے ہیں۔
قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان اگلے ماہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد مسٹر ان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: