سرورق / خبریں / الٰہ آباد ہائی کورٹ:غیر ضمانتی وارنٹ کے خلاف ڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی خارج –

الٰہ آباد ہائی کورٹ:غیر ضمانتی وارنٹ کے خلاف ڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی خارج –

الٰہ آباد، اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ذاکر نائک کے خلاف اے ڈی جے جھانسی نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ڈاکٹر ذاکر نائک پر اشتعال انگیز بیان دینے اور ملک مخالف کا الزام لگا ہے۔عرضی خارج ہونے کے بعد اب ذاکر نائک کی گرفتاری ہو سکتی ہے۔جسٹس امر سنگھ چوہان کی ایک رکنی بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔در اصل 28 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ نےڈاکٹر ذاکر نائک کی عرضی پر طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
عرضی میں جھانسی ضلع عدالت کی جانب سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ کی مدت کو چیلنج کیا گیا تھا۔کورٹ نے فریقین کی بحث سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ہائی کورٹ نے 22مارچ کو اپنے حکم میں ملک مخالف معاملے میں یوپی کے جھانسی کے ضلع میں درج مقدمہ میں ضلع عدالت سے جاری غیر ضمناتی وارنٹ پر عائد پابندی کو ہٹا لیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائک پر لوگوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے اور ملک کی مخالفت پر اکسانے کا الزام ہے۔جھانسی تھانے میں ذاکر نائک کے خلاف آئی پی سی 121 کے تحت معاملہ درج ہے۔مقامی عدالت سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے پر سال 2010 میں ذاکر نائک نے الہ آباد ہائی کورٹ سے اپنی گرفتاری پر اسٹے لے لیا تھا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ 2018 کو گرفتاری پر لگی روک کو ہٹاتے ہوئے ان پر عام طریقے سے کیس چلانے کا حکم دیا تھا۔اس کے ساتھ پی 28 مارچ کو معاملے کی سماعت کی ۔آخری تاریخ بھی متعین کر دی تھی۔
جسٹس امر سنگھ چوہان کی یک رکنی بنچ نے عرضی گزار مدثر اللہ خان کی عرضی پر اسٹے واپس لینے کا حکم دیا تھا۔،غور طلب ہیکہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک پر 2008 میں بنگلور میں پیس ٹی وی کے ایک پروگرام میں روحانی مذہبی رہنما شری شری روی شنکر کے ساتھ اشتعال انگیز تقریر کر نے کے الزام لگایا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران ہر مسلم کو دہشت گرد اور غیر مسلم کو شر پسند عناصر قرار دیا تھا۔اس کے ساتھ ہی جھانسی میں سوار گیٹ میں کچھ دستاویز بھی تقسیم کئے گئے تھے۔
ان حقائق کی بنیا د پر عرضی گزار مدثر اللہ خان کی جانب سے جھانسی میں ملک مخالف ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔جس معاملے میں سماعت جھانسی کے ضلع عدالت میں 2008 سے 2010 تک چلی ۔جس میں اپرضلع جج جھانسی نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف اپریل 2010 میں غیر ضمانی وارنٹ جاری کر دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: