سرورق / بین اقوامی / الجیریامیں فوج کا طیارہ حادثہ کاشکار، 257 افراد ہلاک –

الجیریامیں فوج کا طیارہ حادثہ کاشکار، 257 افراد ہلاک –

الجیریس، الجیریا کا ایک فوجی طیارہ دارالحکومت الجیریس کے قریب آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس سے اس میں سوار ڈھائی سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں مغربی صحارا کے پولی ساریو تحریک آزادی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق الجیریس کے جنوب مغرب میں واقع ہوائی اڈے کے پاس یہ حادثہ ہوا۔ ٹیلی فوٹیج میں جائے حادثہ پر دھنویں اور طیارے کے جلتے ہوئے ملبے کے چاروں طرف لوگوں کی بھیڑ نظر آئی۔ جائے حادثہ پر راحت کام شروع ہوگیا ہے۔یہ طیارہ روسی ساخت کا تھا۔ مقامی میڈیاکی مطابق حادثہ میں 257 مسافر ہلاک ہوئے ہیں۔
الجیریا کی برسراقتدار ایف ایل این پارٹی کے ایک رکن نے ایک نجی ٹی وی چینل النہار کو بتایا کہ مرنے والوں میں پولی ساریو کے 26 ارکان شامل ہیں۔ یہ گروپ جسے الجیریا کی حمایت حاصل ہے ۔ پڑوسی مغربی صحاراکی آزادی کے لیے برسرپیکار ہے۔ واضح رہے کہ مغربی صحاراکے اس علاقے پر مراقش بھی عرصے دعوی پیش کرتا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ فوجی طیارہ مغربی صحارا اور الجیریا کی سرحد پر واقع تندوف کی طرف جارہا تھا لیکن اڑان بھرتے ہی ہوائی اڈے کے حدود کے قریب ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔یہ اطلاع فوجی ذرائع نے دی۔ تندوف میں مغربی صحارا سے آئے ہوئے ہزاروں پناہ گزین مقیم ہیں جن میں سے بہت سے پولی ساریو کے حامی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: