سرورق / بین اقوامی / اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستان کی ستائش کی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ہندوستان کی ستائش کی

اقوام متحدہ، (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گتیریس نے ہند-اقوام متحدہ ترقیاتی پارٹنرشپ فنڈ کے قیام کا ایک سال مکمل هو نے کے موقع پر آج کہا کہ اس فنڈ نے پہلے سال میں ہی 25 ممالک میں 22 منصوبوں کے لئے مالی تعاون فراہم کیا ہے اور اس طرح اس نے پائیدار ترقی کے مقاصد کو ٹھوس شکل دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
مسٹر گتیریس نے یہاں کہا کہ اس فنڈ سے ترقی پذیر ممالک کے درمیان ( گلوبل ساؤتھ) تعاون بڑھا ہے۔
اس کا مقصد سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں چھوٹے جزیرے پر مشتمل ممالک اور سمندر سے بالکل کٹے ہوئے ممالک میں لوگوں کو امداد مہیا کرانا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: