سرورق / بین اقوامی / اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد مذمت منظور

اقوام متحدہ،  (رائٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرکے فلسطینی شہریوں کے خلاف کئے جا رہے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال کے لئے اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
جنرل اسمبلی نے بدھ کو یہ یہ قرار داد پیش کر کے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے ایک بین الاقوامی سیکورٹی سسٹم کے طریق کار تیار کرنے کی سفارش کرنے کے لئے کہا۔
جنرل اسمبلی میں یہ تجویز الجیریا، ترکی اور فلسطین کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس قرارداد پر ہونے والی ووٹنگ میں جنرل اسمبلی کے 120 رکن ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
آٹھ رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 45 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قابل غور ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل میں اسی طرح کے ایک قرارداد میں ویٹو لگا کر اسے روک دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: