سرورق / بین اقوامی / اقوام متحدہ سربراہ نے کہا، دنیا میں ایک بار پھر سرد جنگ کا آغاز –

اقوام متحدہ سربراہ نے کہا، دنیا میں ایک بار پھر سرد جنگ کا آغاز –

اقوام متحدہ، امریکہ اور اس کے اتحادی برطانیہ اور فرانس کے شام پر حملہ سے ٹھیک قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ ’’سرد جنگ کا آغاز‘‘ پھر ہو گیا ہے۔ اینٹونیو گوٹریس نے شام کے حوالہ سے بڑھتے ہوئے خطرات کے بارے میں بھی خبردار کیا۔واضح رہے کہ اینٹونیو گوٹریس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام کے شہر دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی حملہ کے حوالہ سے امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کے بعد شام کے کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، جس کی روس مخالفت کر رہاتھا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’سرد جنگ کا آغاز پھر ہو گیا ہے لیکن ایک فرق کے ساتھ۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا’’ ماضی میں وجود میں آنے والے خطرات کو کنٹرول کرنے کے مکینزم موجود تھے جو اب بظاہر موجود نہیں ہیں۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: