سرورق / خبریں / افواه پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی: روہنی

افواه پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی: روہنی

ملباگل: (نامہ نگار) تعلقہ میں ایک ذہنی معذور کو چند لوگوں نے بچوں کا چور سمجھ کر اس کی پٹائی کر کے اس کے ویڈیو کلپس سوشیل میڈیا پر وائرل کردئے ہیں جس سے ضلع بھر کے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات کولار ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر روہنی کٹوچ سیپٹ نے کہی۔ انہوں نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملباگل تعلقہ کے وجلا پورہ گیٹ کے قریب چند لوگوں نے ذہنی معذور کو بچوں کا چور سمجھ کر پکڑ لیا اور اس کی بے دردی کے ساتھ پٹائی کر دی اور اس کا ویڈیو واٹس اپ پر ڈال کر عوام سے یہ اپیل کر دی کہ تعلقہ میں بچوں کے اغوا کرنے والے آئے ہوئے ہیں ہوشیا رہیں۔ اطلاع پاکر جب پولیس موقع پر پہنچی اور اس نوجوان کو پولیس تھانے لاکر پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ وہ نوجوان ذہنی معذور ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر روہنی کٹوچ سیپٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی شخص کی پٹائی کرنے سے قبل پولیس کو اطلاع دیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ بچوں کے چور وں کے ضلع میں آنے کی خبر بالکل غلط ہے۔ اس طرح کا کوئی واقعہ ضلع میں پیش نہیں آیا ہے اور کسی بھی پولیس تھانے میں بچوں کے اغوا ہونے کی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ بلاوجہ واٹس اپ اور فیس بک کے ذریعہ غلط افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: