سرورق / بین اقوامی / افغانستان میں 150 سے زائد جنگجوؤں کی خودسپردگی –

افغانستان میں 150 سے زائد جنگجوؤں کی خودسپردگی –

مزار اے شریف، جنگجو تنظیم طالبان سے شکست کھانے اور وہا ں سے بھگائے جانے کے بعد اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے 150 سے زائد جنگجوؤں نے افغانستان کے شمال مغربی جوجان صوبے میں سلامتی دستے کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ یہ اطلاع بدھ کو طالبان اور افغانستان کے سرکاری حکام نے دی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ “داعش کے دہشت گرد مکمل طور پر ختم ہو گئے اور افغانستان کے جوجان صوبے میں لوگوں کو ان کے ظلم و ستم سے آزاد کیا گیا ہے۔ طالبان نے جوجان صوبے میں چند ہفتے پہلے جارحانہ مہم چلائی تھی”۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس کے 150 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں اور سلامتی دستہ نے 130 سے زیادہ دہشت گردوں کو پکڑا ہے۔
افغانستان کے سرکاری حکام نے کہا کہ آئی ایس کےمضبوط گڑھ درجب اور کشت پا میں 152 جنگجوؤں نے بدھ کو علی الصباح سلامتی دستہ کے سامنے خودسپردگی کی۔
انہوں نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے دہشت گردوں نے آئی ایس کے کمانڈر مولوی حبیب الرحمان اور مفتی نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے کہا کہ “پڑوسی ممالک کی تشویش اور سرحدوں پر آئی ایس کا مسئلہ حل ہو گیا ہے”۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: