سرورق / بین اقوامی / افغانستان میں شیعہ مسجد میں خودکش دھماکہ، 25 افراد ہلاک –

افغانستان میں شیعہ مسجد میں خودکش دھماکہ، 25 افراد ہلاک –

کابل، مشرقی افغانستان کی ایک شیعہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولس نے دی۔
فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن پولس کا کہنا ہے کہ دو آدمی پکتیا صوبہ کے گردیز شہر کی مسجد میں داخل ہوئے تھے جہاں تقریبا 60 نمازی نماز پڑھ رہے تھے۔
یہ دھماکہ خواجہ حسین مسجد میں ہوا۔
حکومت افغانسان کے سینئر افسر عبدالعزیز حضرت، جو دھماکہ کی جگہ پر موجود تھے کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ٹیم نے 25 لاشوں کو مسجد سے اکٹھا کیا ہے اور چالیس زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا ہے۔
ایک عینی شاہد نے رائٹر کو بتایا کہ شیعہ مسلمان جو کہ افغانستان میں اقلیت میں ہیں، جس وقت نمازادا کررہے تھے تب ایک شخص نے اپنے پاس موجود دھماکہ خیز مادے کو اڑادیا اور دوسرے شخص نے نمازیوںپر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
افغانستان میں عراق کے مقابلے میں مسلکی تشدد بہت ہی کم ہے لیکن حالیہ برسوں میں شیعہ مسلمان کو ہدف بنا کر حملوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اب تک افغانستان میں شیعوں کی کتنی آبادی ہے اس کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہے۔ ان کی آبادی اندازا 10 سے 20 فیصد کے درمیان ہے۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق فارسی زبان بولنے والے ہزارہ اور تاجک نسل سے ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: