سرورق / بین اقوامی / افغانستان:وزارت کے دفتر کے باہر خودکش دھماکہ ، بارہ افراد ہلاک –

افغانستان:وزارت کے دفتر کے باہر خودکش دھماکہ ، بارہ افراد ہلاک –

کابل، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی بحالی اور ترقی کی عمارت اور ایک مکان میں ہونے والے 2 علیحدہ دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکا تقریباََ ایک بجے وزارت دیہی بحالی اور ترقی کی عمارت کے گیٹ پر ہوا۔ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب وزارت کے ملازمین عمارت سے باہر آرہے تھے۔رپورٹوں کے مطابق مذکورہ دھماکے میں تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایاگیا تھا کہ کابل ہی میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو کابل میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 119 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔اس سے قبل 12 اپریل 2018 کو افغان صوبہ غزنی میں ضلعی حکومت کے کمپاؤنڈ پر طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں ضلعی گورنر اور پولیس اہلکاروں سمیت سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: