سرورق / خبریں / افسران کی الزام تراشی نہ ہو، وزیر اعلی اسے یقینی بنائیں: انشوپرکاش

افسران کی الزام تراشی نہ ہو، وزیر اعلی اسے یقینی بنائیں: انشوپرکاش

نئی دہلی، دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ افسران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وزیر اعلیٰ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ افسران پر کسی بھی قسم کا جسمانی حملہ اور الزام تراشی نہیں ہوگی۔
انشو پرکاش کے ہمراہ 19 فروری کی نصف شپ کو وزیر اعلیٰ کی رہائش پر ہوئی میٹنگ میں مبینہ بدسلوکی کی وجہ سے دہلی حکومت کے افسران وزیر اعلیٰ اور وزرا کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں اور اپنے آفس میں ہی بیٹھ کر کام کر رہے ہیں۔ بجٹ کی تاریخ کو آخری شکل دینے کے لیے آج دوپہر 3 بجے میٹنگ ہونے والی ہے۔
چیف سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وزرا کی میٹنگ آج دوپہر تین بجے ہونی ہے دہلی حکومت کے کارکنان پورے جوش کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کا معمول کے مطابق کام کاج کسی بھی طور پر متاثر نہ ہونے پائے۔ سالانہ بجٹ کی تاریخ کو آخری شکل دینا اور بجٹ پاس کرانا حکومت کا خاص کام ہے ۔
میں اور ہمارے ساتھی افسران بھی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ بشرطیکہ وزیر اعلیٰ یہ طے کریں کہ میٹنگ میں افسران پر کسی قسم کا جسمانی تشدد نہیں ہوگا اور نہ ہی الزام تراشی کی جائے گی امید ہے کہ میٹنگ میں مناسب سلوک کرنے کے ساتھ ہی افسران کے وقار کو برقرار رکھا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: