سرورق / خبریں / اعلیٰ تعلیم کا قلمدان نبھانے کا مجھ میں اعتماد پیدا کیاگیا۔ وزیراعلیٰ

اعلیٰ تعلیم کا قلمدان نبھانے کا مجھ میں اعتماد پیدا کیاگیا۔ وزیراعلیٰ

میسور۔ غیر متوقع طور پر ملاہوا اعلیٰ تعلیم کا قلمدان کامیابی سے نبھانے کا اعتماد پیدا کیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڈا نے میسور کے ودھیا وردھک فرسٹ گریڈ کالج کے 40؍ویں جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان پسند نہیں تھا۔ محصولات ،شہری ترقیات کوآپریشن کا قلمدان حاصل کرنے کی خواہش تھی۔ اس لئے اعلیٰ تعلیم کا قلمدان دیئے جانے کے 20؍دن گزرجانے کے باوجود قلمدان نہیں سنبھالاتھا لیکن ان کی خواہش کے بجائے خدا کی مرضی کے مطابق اعلیٰ تعلیم کا قلمدان ملا ۔ انہوں نے کہاکہ حال میں بلگاوی میں وی ٹی یو کالج کی تقریب میں جب شرکت کی تو کئی ماہرین تعلیم نے کہاکہ آپ ہی اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سنبھالیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے پاس اعلیٰ تعلیم کا قلمدان سنبھالنے کی طاقت ہے۔ اس طرح اعلیٰ تعلیم کے قلمدان کو کامیابی سے سنبھالنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے 102ڈگری کالجوں کی ذاتی عمارتیں نہیں ہیں موجودہ کالج کی عمارتوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ 395 پرنسپلوں کے عہدے خالی ہیں۔ پہلے کی حکومت نے اس طرف دھیان دیا ہوتا تو ایسے صورتحال پیدا نہیں ہوتی تھی۔ اس کے لئے پچھلی کانگریس حکومت ذمہ دار ہے۔ بہت جلد ایسی تمام مسائل حل کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ 10,500 مہمان لکچرروں کی پھر سے تقرری کا تیقن دیاگیا۔ اس موقع پر ودھان پریشد کے نائب چیرمین مری تبے گوڈا ، ودھیاوردھک سنگھا کے صدر گنڈپا گوڈا، سکریٹری پی وشنواناتھ کے بشمول کئی افراد نے حصہ لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: