سرورق / کھیل / اشونی پونپا کو کرناٹک حکومت سے ملا 33 لاکھ کا انعام –

اشونی پونپا کو کرناٹک حکومت سے ملا 33 لاکھ کا انعام –

بنگلور، تجربہ کار بیڈمنٹن کھلاڑی اشونی پونپا کو کرناٹک حکومت نے اس سال ان کے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز کلاس میں طلائی تمغہ کارکردگی کیلئے جمعرات کو 33 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا ۔
پونپا کو نائب وزیر اعلی جی پرمیشور نے 33 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔پونپا نے اپریل میں آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں ہوئے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں مکسڈ ڈبلز کلاس میں طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ انہوں نے خاتون ڈبلز میں این سكي ریڈی کے ساتھ انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
کرناٹک حکومت کی جانب سے انہیں سونے کا تمغہ کے لئے 25 لاکھ روپے اور کانسی کے لیے آٹھ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا اور نائب وزیر اعلی نے انہیں کل 33 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ڈاکٹر پرمیشورن نے پونپا کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اولمپک کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتنے کی قابلیت ہے اور ریاستی حکومت انہیں اپنی جانب سے ہر ممکن مدد مہیا کرانے کے لیے تیار ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: