سرورق / خبریں / اس وجہ سے جیو انسٹی ٹیوٹ کو دیا گیا “ممتاز ادارے ” کا درجہ –

اس وجہ سے جیو انسٹی ٹیوٹ کو دیا گیا “ممتاز ادارے ” کا درجہ –

ممبئی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو 6 یونیورسٹیوں کو “ممتاز ادارے “کا درجہ دیا ہے جن میں تین سرکاری اور تین پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔جن یونیورسٹیوں کو ممتاز ادارہ کا درجہ دیا گیا ہے ان میں ایک جیو انسٹی ٹیوٹ بھی ہے جسے نیتا امبانی کی زیر قیادت ریلائنس فاؤنڈیشن کے ذریعے تجویز کیا گیا ہے۔
ممتاز ادارہ کیلئے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ زمرے کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ۔ درخواستوں پر غور کرنے کیلئے حکومت نے شری این گوپال سوامی (چیئرمین) پروفیسر ترون کھنہ ،پروفیسر پریتم سنگھ اور رینو کھٹور کی ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
سرکاری اداروں میں آئی آئی ٹی بامبے ،آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو کو ممتاز ادارہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ سرکاری ادارے زیادہ خود مختاری کے ساتھ 1000 کروڑ روپئے تک کے اضافی فنڈ کے لئے اہل ہوں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: