سرورق / خبریں / اسکائی بیلون کے ذریعہ ووٹنگ کی بیداری…

اسکائی بیلون کے ذریعہ ووٹنگ کی بیداری…

بنگارپیٹ: (احسان اللہ ، نامہ نگار) یہاں کولار روڈ پر واقع منی ودھان سودھا کے روبرو آج صبح 11بجے بنگارپیٹ کے الیکشن افسر گنیش نائک نے 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ انہوں نے اس پروگرام کا آغاز ’’ اسکائی بیلون‘‘ کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یہاں کے طلبہ و طالبات اور دیگر سے بھی گزارش کی کہ 12؍مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ کااستعمال ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے ذریعہ جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال لازمی طور پر کریں۔ پروگرام بنگارپیٹ ٹاؤن منسپل کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں کالج کے طلبہ و طالبات اور آنگن واڑی کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔ اور اس پروگرام میں سویپ کمیٹی کے چند افسروں کے علاوہ اس موقع پر سی آر منجوناتھ، ششی کلا، بنگارپیٹ کے چیف افسر سری دھر کے علاوہ اور دیگر افسر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: