سرورق / کھیل / اسٹار فٹبالر میسی کی سالگرہ پر 60 کلو وزنی چاکلیٹ کا مجسمہ تیار –

اسٹار فٹبالر میسی کی سالگرہ پر 60 کلو وزنی چاکلیٹ کا مجسمہ تیار –

ماسکو ، اسٹار فٹبالر اور ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ 2018 میں اپنے آخری اور فیصلہ کن گروپ مقابلے کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائی اور ٹریننگ کرتے رہے۔لیکن ان کے مداحوں نے ا ن کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاکلیٹ سےتیار 60 کلو وزنی مجسمہ تیار کیا ہے۔ چاکلیٹ سے بنے مجسمے کو سالگرہ کے کیک پرلگایا گیا۔یہ مجسمہ ایک روسی بیکری نے تیار کیا ۔روسی شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں ایک کنفیکشنر نے لیونل میسی کے ہی قد کا یہ کیک تیار کیا اور ان کی سالگرہ پر کیک بھی کاٹا۔کیک کو تیار کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ میں لیونل میسی (کیک) کو لیونل میسی (فٹبالر) کو دینا چاہتی ہوں‘، خاتون کا مزید کہنا تھا کہ وہ میسی کی بہت بڑی مداح ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم ہوا کہ آج میسی کی سالگرہ ہے تو ہم انہیں ان ہی کے مجسمے والا کیک دینا چاہتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی کے ایک معصوم مداح نے سالگرہ کا کیک کاٹا جسے شرکا نے کھایا اور دن بھر اپنے پسندیدہ فٹبالر کی 31 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آنے والی ارجنٹائن ٹیم روسی شہر برونیتسی میں قیام پذیر ہے۔ میسی کے پرستاروں کی بڑی تعداد اسی شہر کے ایک چوک میں جمع ہوئی اورسالگرہ کے کیک سے لطف اندوز ہوئی۔
دوسر ی جانب’’ شیف ڈاریا مالکینا ‘‘ کا کہنا تھا کہ بیکری کی جانب سے سٹار فٹ بالر میسی کی سالگرہ پر تحفہ دینے کے لیے چاکلیٹ سے ان کا مجسمہ بنایا گیا ۔مجسمہ تیار کرنے کے لیے بیکری کے 5 افراد نے تقریبا ایک ہفتہ محنت کی۔ 60 کلو وزنی مجسمے کو سالگرہ کے کیک پر لگایا گیا تھا۔فیفا ورلڈ کپ 2018 میں ارجنٹائن کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہے تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ میسی ہمیشہ فٹبال کی دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: