سرورق / بین اقوامی / اسلامک اسٹیٹ نے بیلجیم میں حملہ کی ذمہ داری لی

اسلامک اسٹیٹ نے بیلجیم میں حملہ کی ذمہ داری لی

قاہرہ، اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے بیلجئیم کے لیز شہر میں منگل کو ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ آئی ایس نے انٹرنیٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری لی۔ بیان کے مطابق منگل کو بیلجئیم کے لیز شہر میں ہوئے حملے کو ‘خلیفہ کے سپاہی’ نے انجام دیا۔ لیکن دہشت گرد تنظیم نے اپنے اس دعوے کے سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
بیلجئیم کے لیز شہر میں منگل کو مقامی وقت کے مطابق تقریبا 10:30 بجے ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے پیچھے سے حملہ کیا. ان پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد حملہ آور نے ان میں سے ایک کی بندوق چھین لی اور ان دونوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد وہ بندوق لے کر سڑک پر چلنے لگا اور اس نے سڑک پر کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے 22 سالہ نوجوان کو گولی مار دی تھی ۔
اس کے بعد وہ ایک ہائی اسکول کی طرف بڑھا جہاں اس نے ایک خاتون عملہ کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد مسلح پولیس نے مورچہ سنبھالا اور تمام طلبا کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوتے ہی لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے نظر آئے۔ حملہ آور کی فائرنگ میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ بعد میں پولیس کی گولی سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور اللہ اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ حملہ آور کی شناخت 36 سالہ ایک جرائم پیشہ کے طور پر ہوئی جسے ایک دن پہلے ہی مقامی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
قابل غور ہے کہ آئی ایس مسلسل اس طرح کے حملوں کو انجام دینے کا دعوی کرتا رہاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: