سرورق / بین اقوامی / اسرائیل نے غازہ پٹی میں راکٹ داغے

اسرائیل نے غازہ پٹی میں راکٹ داغے

غازہ، ( رائٹر ) اسرائیل کے جہازوں نے غازہ پٹی میں فلسطینیوں کے دو ٹھکانے پر ہفتہ کی دیر رات راکٹ داغے ۔ مقامی باشندوں نے کئی گھنٹے بعد اس کی اطلاع دی ۔انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی علاقے سےغازہ علاقے میں یہ راکٹ داغے گئے ۔ دوسری جانب اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے اس سلسلے میں فوری طور پر کچھ بھی نہیں کہا ۔
واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج نے غازہ پٹی کی جانب سے اسرائیل میں دو راکٹ داغنے کا الزام لگایا تھا ۔ بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس میں ایک راکٹ کو اسرئیلی فوجیوں نے ناکام بنادیا تھا اور دوسرا اپنے نشانے سے پہلے ہی گر گیا ۔ ان دونوں حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: