سرورق / بین اقوامی / اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ ،ایران کی مذمت –

اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ ،ایران کی مذمت –

دبئی، ایران نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کو ایک ‘غیر انسانی کارروائی‘’ قرار دیتے ہوئے اس کی تنقید کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم نے ایرانی پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اس طرح کی ‘مجرمانہ کارروائی دوہرا رہا ہے۔
مسٹر لاریجانی نے اسرائیل کی پالیسی کو ‘کشیدگی پیدا کرنے والی’ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اپنے ملک کے سفارت خانے کو تل ابیب سے يروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو اس علاقے کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرنے والا بتایا ہے۔ قابل غور ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود فلسطینی مظاہرین پر جمعہ کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں تقریبا 18 افراد کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: