سرورق / بین اقوامی / اسد رجیم اور اس کے اتحادیوں کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، سات ایرانی فوجی ہلاک –

اسد رجیم اور اس کے اتحادیوں کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، سات ایرانی فوجی ہلاک –

لندن، شام کے فوجی اڈے پر حملے میں ایران کے سات فوجی ہلاک ہو گئے ہيں۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے یہ اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شامی حکومت اور اس کے اتحادی ایران نے اسرائیل پر یہ فضائی حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ حملہ کل شام کے حمص شہر کے بڑے فوجی اڈے میں ٹرمینل چار پر کیا گيا تھا۔ اسرائیل نے ابھی تک نہ تو اس حملے کو انجام دینے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی اس کی ذمہ داری لی ہے۔
ایران کے فوجی مشیر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ ایرانی فوجی ہیں اور ان کو تدفین کے لئے واپس ایران لے جایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے میڈیا نے صرف چار فوجی ہلاک ہونے کی اطلاع دی تھی۔ شام کے ہوائی اڈے پر یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کےاس انتباہ کے بعد انجام دیا گیا ہے جس میں انہوں نے شامی باغیوں کے مقبوضہ دوما شہر میں شامی فوج کی طرف سے کیمیائی حملے کی مہنگی قیمت ادا کرنے کی بات کہی تھی۔
شام کی بشار الاسد حکومت نے بھی اس حملے میں کیمیائی ہتھیار کے استعمال کی تردید کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے آج برازیل میں کہا کہ “یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ فوجی مداخلت کے لئے بہانے کی تلاش کر رہا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ “کیمیائی ہتھیاروں پر ایران کا موقف صاف ہے۔ ہم کسی پر بھی کیمیائی حملہ کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں”۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: