سرورق / خبریں / ارون جیٹلی کی ایمس میں گردے کی کامیاب پیوند کاری

ارون جیٹلی کی ایمس میں گردے کی کامیاب پیوند کاری

نئی دہلی، مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں آج گردہ ٹرانسپلانٹ کامیاب رہا۔ ایمس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر آرتی ویج کی جانب سے جاری ریلیزمیں کہا گیا کہ مسٹر جیٹلی کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیاب رہا ہے۔ مسٹر جیٹلی اور گردے کا عطیہ دہندہ دونوں کی صحت مستحکم ہے اور آہستہ آہستہ عام روبہ صحت ہیں ۔
مسٹر جیٹلی (65) ذیابیطس سے متاثر ہیں۔ انہیں ہفتہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آج صبح انہیں گردے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کے لئے لے جایا گیا۔ وزیر خزانہ گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت سے ڈائليسس پر رہے اور وہ عوامی پروگراموں میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔
اس سے پہلے ذرائع نے بتایا تھا کہ مسٹر جیٹلی کے گردے کی ٹرانسپلانٹ سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں اپولو اسپتال کے ماہر سندیپ گلیريا کو بھی بلایا گیا تھا۔
مسٹر جیٹلی گزشتہ مہینے ہی اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور 15 اپریل کو انہوں نے حلف لیا تھا۔ مسٹر جیٹلی نے پانچ اپریل کو خود ہی ٹویٹ کر کے اطلاع دی تھی کہ وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہیں اور وزارت کا کام کاج گھر ہی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ آگے کیا علاج ہوگا اس کا فیصلہ ان کا علاج کر نے والے ڈاکٹر کریں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: