سرورق / خبریں / اردو زبان کی آبیاری میں شعراء کا رول اہم۔راہیؔ بزم خالد انجم بنگلور کے نوویں غیر طرحی مشاعرہ کاانعقاد –

اردو زبان کی آبیاری میں شعراء کا رول اہم۔راہیؔ بزم خالد انجم بنگلور کے نوویں غیر طرحی مشاعرہ کاانعقاد –

بنگلور ۔اردو زبان و ادب کی سرگرمیوں کو فعال رکھنے کے لئے شعری محفلوں کاانعقاد بے حد ضروری ہے ۔آج زبان کو سمجھنے اور تلفظ کی ادائیگی کے لئے مشاعرے بہت مفید سمجھے جاتے ہیں اور یقیناًیہ سچ بات ہے ۔ اس لئے کوشش یہی ہونی چاہئے کہ اردو بولنے اور سمجھنے والے ماہانہ ایک نشست میں شرکت کریں جہاں غزل کے حوالے سے اردو کی آبیاری کی کوشش کی جائے ۔ان خیالات کااظہار29؍جولائی کو ٹوئنکل پبلک اسکول، عیدگاہ کامپلکس، ٹیانری روڈ بنگلورمیں بزم خالد انجم کے نوویں غیر طرحی مشاعرہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید راہیؔ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی آبیاری میں شعراء کا اہم رول رہاہے ۔جب بھی اردو زبان و ادب کی بقا وتجدید کی بات چلے گی شعراء کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ بزم خالد انجم کے انعقاد سے شہر میں ایک بزم کا اضافہ تو ہواہے لیکن اسے بلاناغہ جاری و ساری رکھنا بھی ہم تمام کے لئے بہت ضروری ہے ۔ شعری نشستوں کا اہتمام شعراء اور سامعین دونوں کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔نائب صدر شمیمؔ راز سروشی نے کہا کہ یہ بزم چونکہ مشہور سینئر صحافی خالد انجم مرحوم کے نام منسوب کی گئی ہے ، لہٰذا مرحوم کو بھی بڑے ادب واحترام سے یاد کیاجاتا ہے۔ خالد انجم مرحوم صحافت اور اردو ادب کی دنیا میں تعارف محتاج نہیں ہیں ۔مرحوم کی کئی تحریریں آج بھی قارئین کو یاد ہیں ۔ ندیر نصرت کی حمد سے آغاز ہوا۔سردار وہاب دانش نے نعت پاکؐ کا نذرانہ پیش کیا۔قاسم سہیل احمد قریشی سرپرست بزم اردو مہمان خصوصی رہے ۔ شمیم راز سروشی کی نظامت میں حسب ذیل شعراء نے اپنی تخلیقات پیش کیں ۔ منظور عالم جنیدی، نزیر نصرت، قاسم سہیل احمد قریشی،رفعت آصفی،سردار وہاب دانش، تاج اشرفی اور شکیل آذر۔استقبال اور شکریہ کے فرائض بھی شمیم راز سروشی نے انجام دیئے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: