سرورق / بین اقوامی / اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں سرکاری رپورٹ داخل –

اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں سرکاری رپورٹ داخل –

اسلام آباد: ( آئی این ایس )پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی گئی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق مالی سال2016-17کے دوران ایک بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے اپنے انفرادی بنک اکاوئنٹس کے ذریعے 15؍ارب ڈالر سے زائد کی رقم بیرون ملک منتقل کی۔رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ ایک بڑی رقم ’ہنڈی‘اور ’حوالہ‘ کے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر بھیجی گئی۔اس رپورٹ کا انکشاف پاکستان کی سپریم کورٹ کے طرف سے بیرون ملک پاکستانی شہریوں کے مبینہ اثاثوں کے معاملے سے متعلق از خود نوٹس کے تحت ہونے والی سماعت کے بعد جاری ہونے والے ایک مختصر حکم نامے میں کیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کے بعد لیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ایک بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں کے بیرون بینک اکاوئنٹس میں اربوں ڈالر کے اثاثے موجود ہیں اور انہیں یہ اثاثے پاکستان میں ظاہر نہیں کیے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بیچ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی اثاثوں کی چھان بین کے لیے پاکستان اسٹیٹ بنک کے گورنر طارق باجوہ کے کی سربراہی ماہرین کی ایک12؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ایک بڑی تعداد میں پاکستانی شہریوں نے بیرون ملک رقوم متنقل کرنے کے لیے بنکنگ چینلز کے علاوہ بعض غیر قانونی طریقوں کو استعمال کیا گیا۔رپورٹ میں کے مطابق، ان دونوں طریقوں سے بیرون ملک رقوم کی منتقلی سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے پر منفی اثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی۔حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میں ہونے والی کمی کی وجہ سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ حکومت نے رواں سال اپریل میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت کہ وہ افراد جو ملک کے اندر اور بیرون ملک غیر قانونی اثاثہ یا سرمایہ رکھتے ہیں وہ رواں سال30؍ جون سے پہلے ایک مخصوص شرح ٹیکس ادا کر کے اپنے ان اثاثوں کو ظاہر کر سکتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: