سرورق / خبریں / اتر پردیش: سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت –

اتر پردیش: سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت –

گنا ، اتر پردیش کے ضلع گنا میں آج ایک سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر سنگین طورپر زخمی ہو گئے ۔ چاچوڑاتھانہ انچارج پروین سنگھ چوہان نے بتایا کہ یہاں کے قومی شاہراہ اے بی روڈ پر ایک ٹرک نے ایک کار کو ٹکر ماردی ۔ جس کے نتیجہ میں دلہن سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر سنگین طور پر زخمی ہو گئے ۔
مسٹر چوہان نے بتایا کہ یہ سبھی افرادشادی کی تقریب میں حصہ لینے کے بعد راجگڑھ کے تلین لوٹ رہے تھے ۔ اس کار دس افراد سوار تھے ۔ ان میں سے دلہن بھوری بائی ، کار کا ڈرائیور اور ایک بچی سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک کی موت ضلع اسپتال میں علاج کے دوران ہو گئی ۔ اس حادثہ کے وقت راہگیروں نے زخمیوں کو جیپ سے باہر نکالا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ موقع پر پولیس امبولینس کے ساتھ پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: