سرورق / خبریں / اتر پردیش: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک و چار زخمی –

اتر پردیش: سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک و چار زخمی –

پرتاپ گڑھ، اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالس کلو میٹر مسافت پر تھانہ فتن پور علاقے کے لکھنوُ بنارس شاہراہ پر گورا بازار کے ایک ڈھابہ کے نزدیک پیر کی الصبح بے قابو بولیرو کھڑے ٹرک میں گھس جانے سے تین افراد کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی و الہ آباد میں زیر علاج ہیں ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی راکیش سنگھ نے بتایا کہ تینوں مہلوکین کی شناخت ایشانت شری واستو (20) ، راجو شری واستو (55) و ارپن شری واستو(18) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ چاروں زخمیوں رجنیش ، امریش ، راجو شرما و اڈرائیور اختر الہ آباد میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں ۔ مذکورہ افراد لکھنوُ سے تلک کی تقریب سے بنارس جارہے تھے کہ گورا میں ڈھابہ کے نزدیک بولیرو کے بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک میں گھس جانے کے سبب تینوں افراد کی جائے حادثہ پر موت ہو گئی ۔ لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ضلع استال بھیج دی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: