سرورق / خبریں / اتر پردیش: بلرام پور مڈبھیڑمیں زخمی سمیت 4 بدمعاش گرفتار –

اتر پردیش: بلرام پور مڈبھیڑمیں زخمی سمیت 4 بدمعاش گرفتار –

بلرام پور ، اتر پردیش کے ضلع بلرام پور کے اترولہ علاقہ میں آج صبح پولیس نے مڈبھیڑ کے بعد چار بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ۔ اس دوران گولی باری میں ایک بدمعاش کے علاوہ تھانہ انچارج انسپکٹر سنتوش کمار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملنے پر اترولہ علاقہ میں صبح تقریبا پونے تین بجے پولیس نے 4 بدمعاشوں کو کرما گاؤں کے نزدیک گھیرلیا۔ خود کو گھرا ہو ا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولی چلا ئی۔ جس کے نتیجہ میں تھانہ انچارج انسپکٹر سنتوش کمار زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے جوابی کاروائی میں بھی گولی چلائی جس سے ایک بدمعاش بھولا عرف فیروز زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے زخمی بدمعاش اور اسکے تین ساتھیوں کوشل کشور ، مونے لودھ اور سیلون خاں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتا ر بدمعاش کے پاس سے تین طمنچے اور کچھ کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس نے زخمی تھانہ انچارج اور بدمعاش کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: