سرورق / خبریں / اترپردیش: ہاپوڑ میں ٹرین سے كٹ كر چھ نوجوانوں کی دردناک موت-

اترپردیش: ہاپوڑ میں ٹرین سے كٹ كر چھ نوجوانوں کی دردناک موت-

ہاپوڑ، اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع کے پلكھوا میں ریلوے لائن کو پار کرتے وقت چھ نوجوانوں کی ٹرین سے كٹكر دردناک موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دہلی سے فیض آباد جانے والی پدماوت ایکسپریس پلكھوا میں رات ساڑھے نو بجے کے قریب کچھ دیر کے لئے رکی۔ اس دوران کچھ یومیہ کےمسافر ٹرین سے اتر کر پٹری پار کرنے لگے تب ہی دوسری طرف آ رہی ایک ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ گئے۔
جی آر پی مرادآباد کے ایس پی ایس سی دوبے نے بتایا’’سات نوجوانوں کا ایک گروپ بائک سے پٹری پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تب ہی ان کی نظر سامنے سے آنے والی ٹرین پر پڑی۔ یہ دیکھ کر لوگ واپس لوٹنے لگے۔ نوجوان نہیں دیکھ پائے کہ ان کے عقب کی پٹری پر ریلوے انجن آ رہا ہے اور وہ اس کے نیچے آ گئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ پانچ افراد کی تو ٹریک پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی راہل نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک اور زخمی شخص کااسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت وجے (18)، آسمان، عارف (18)، سلیم (20)، سمیر (15) اور راہل کے طور پر ہوئی ہے. راہل پلكھوا کے سروودیہ نگر کا رہنے تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: