سرورق / خبریں / اترپردیش: لکھیم پور: کھیری میں ہوئےسڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک، 4 زخمی –

اترپردیش: لکھیم پور: کھیری میں ہوئےسڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک، 4 زخمی –

لکھیم پوری/کھیری، اترپردیش کےضلع لکھیم پور کھیری کے پسگنواں علاقے میں آج صبح ہوئے ایک شدیدسڑک حادثے میں ٹاٹا میجک پر سوار 13 افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس چنپا نے بتایا کہ صبح تقریبا پانچ بجے ٹاٹا میجک گاڑی شاہجہاں پور سے سیتاپور مسافروں کو لے کر جارہی تھی ۔ یہ گاڑی شاہجہاں پور ۔ سیتاپور قومی شاہراہ نمبر 24 پر اوچولیا کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ اس حادثہ میں نو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا سبھی زخمیوں کو شاہجہاں پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چار زخمیوں نے دم توڑ دیا ۔ گاڑی میں کل 17 افراد سوار تھے۔ چار زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔مہلوکین کی شناخت کی جارہی ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست میں ’روڈ سیفٹی ویک‘منایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف آئے دن سڑک حادثوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔ اس کے پہلے 26 اپریل کو کشی نگر میں ایک اسکول بس بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس میں 13 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: