سرورق / خبریں / اترپردیش: شراب کے نشہ میں ہونے والی فائرنگ میں نوجوان ہلاک-

اترپردیش: شراب کے نشہ میں ہونے والی فائرنگ میں نوجوان ہلاک-

پرتاپ گڑھ، اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر تھانہ آسپور دیوسرا علاقہ کے آماپور بازار میں گزشتہ بدھ و جمعرات کی نصف شب شراب کے نشہ میں بارات سے واپس آنے والے نوجونوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ایس ایچ او راج کشور نے بتایا کہ سنیل سونی (25) گزشتہ شب اپنے دوستوں کے ساتھ کروندی بازار بارات میں گیا تھا۔جہاں اس نے شراب کے نشہ میں نصف شب واپسی میں آماپور گھر کے نزدیک فائرنگ شروع کر دی۔وہ گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اسپتال لے جاتے وقت اسکی موت ہوگئی۔ جوگیندر سمیت دو ملزمان کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیاگیاہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: