سرورق / خبریں / اترپردیش : شاہ جہاں پور میں معمولی تنازعہ کے بعد لڑکی کا پیٹ پیٹ کرقتل –

اترپردیش : شاہ جہاں پور میں معمولی تنازعہ کے بعد لڑکی کا پیٹ پیٹ کرقتل –

شاہ جہاں پور، اترپردیش کےضلع شاہ جہاں پور کے پرور علاقے میں معمولی کہا سنی کے بعد ایک لڑکی کولاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ اترولی گاؤں کی رہنےوالی ایک خاتون کل رات گاؤں کے باہر کھونٹے سے بندھی بھینس کھول کر لا رہی تھی۔ اسی درمیان گاؤں میں لگے بھوسے کے ڈھیر میں بھینس نے سینگ مار دی۔ اس پر للا کے لوگوں کا عورت سے تنازعہ ہو گیا۔ یہ دیکھ کر عورت کی بھتیجی پریتی (25) اسے بچانے آئی تو مخالفین نے لاٹھی ڈنڈے سے جم کر اس کی پٹائی کر دی۔ پٹائی سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ کے اہل خانہ کی جانب سے ملزم للا، کلو، امن، بہورن، بابا، اودھیش، گرو، بڑے، اروند اور سانو سمیت 10 لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ پولس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر ملزمان کی گرفتاری کی کوشش میں لگی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: