سرورق / خبریں / اترپردیش: شاہجہانپور میں بولیرو اور ٹرک کی ٹکر میں ایک کی موت، گیارہ زخمی

اترپردیش: شاہجہانپور میں بولیرو اور ٹرک کی ٹکر میں ایک کی موت، گیارہ زخمی

شاہجہانپور، اترپردیش کے شاہجہانپور میں آج صبح باراتیوں سے بھری بولیرو اور ٹرک کے ٹکراجانے سے بولیرو کے ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ گیارہ باراتی بری طرح زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے بتایا کہ تلہر تھانہ علاقہ کے گاوں ہسماہ کے باشندہ نتھو کے بیٹے رام نواس کی بارات کل جلال آباد علاقہ میں گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی میں شامل ہوکر کچھ باراتی بولیروسے واپس گاوں آرہے تھے کہ اسی دوران مدناپور ۔جلال آباد روڈ پر بروا بازارکے نزدیک بولیرو کی سامنے سے آرہے ٹرک سے شدید ٹکر ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا اور ڈرائیور کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جاتے وقت ڈرائیور راجکمار (35) نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے اشوک اور کلدیپ کو سنگین حالت کے پیش نظرلکھنو ریفر کیا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: