سرورق / خبریں / اترپردیش : دینی مدارس کو ملنے والے وظائف میں سنگین بد نظمی ، زیادہ تر مدارس ہوئے محروم –

اترپردیش : دینی مدارس کو ملنے والے وظائف میں سنگین بد نظمی ، زیادہ تر مدارس ہوئے محروم –

الہ آباد : اترپردیش میں سینکڑوں دینی مدارس حکومت کے پری میٹرک اسکالر شپ سے محروم ہو گئے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال سے اسکا لرشپ کی درخواست آن لائن کر دی ہے، جس کیلئے ہر تعلیمی ادارہ کو ایک مخصوص کوڈ جاری کیا گیا تھا ۔لیکن دینی مدارس کو یہ کوڈ جاری کرنے میں حکومت نے ایک سال کی تاخیر کر دی ، جس کا نتیجہ یہ ہو ا ہے کہ مدارس کے سینکڑوں طلبہ تعلیمی وظائف سے محروم ہو گئے ہیں ۔
اترپردیش میں 2017 کے پری میٹرک وظائف سے زیادہ تر دینی مدارس محروم رہ گئے ہیں ۔ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے تعلیمی وظائف سر کاری اسکولوں کے علاوہ دینی مدارس میں بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ آن لائن درخواست کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ادارہ کو ایک مخصوص کوڈ مہیا کرایا گیا تھا ، لیکن اس کوڈ سےزیادہ تر دینی مدارس محروم رکھے گئے تھے ۔ تاہم دینی مدارس کو وظائف جاری کرنے والا سر کاری محکمہ اس بات سے انکار کر رہا ہے کہ بڑی تعداد میں دینی مدارس تعلیمی وظائف سے محروم ہو گئے ہیں ۔بلکہ محکمہ کا دعویٰ تو یہاں تک ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ مدارس تعلیمی وظائف سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
ادھر دینی مدارس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال صرف 25 فیصد مدارس میں ہی تعلیمی وظائف پہنچ پائے ہیں ۔اگرچہ رواں سال دینی مدارس کو خصوصی کوڈ مہیاکرائے گئے ہیں ۔تاہم گزشتہ سال کی کی اسکا لر شپ میں ہونے والی سنگین بد نظمی کی ذمہ داری لینے سے حکومت کے اہلکار خود کو بچا رہے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: