سرورق / خبریں / اترپردیش: بین الریاستی شراب اسمگلر گروہ کے سات افراد گرفتار-

اترپردیش: بین الریاستی شراب اسمگلر گروہ کے سات افراد گرفتار-

پرتاپ گڑھ، اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ نواب گنج پولیس نے علاقے کے موضع سوناموُ گنگا گھاٹ رام جانکی مندر کے نزدیک گزشتہ شب اسمگلنگ سے لائی گئی لاکھوں روپیہ مالیت کی دیسی شراب برآمد کرکے بین الریاستی شراب اسمگلر گروہ کے سات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی بسنت لال نے بتایا کہ تھانہ نواب گنج پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گزشتہ شب گنگا گھاٹ رام جانکی مندر کے نزدیک اسمگلنگ کرکے لائی گئی 875 پیٹی دیشی شراب مع ٹرک و تین پکپ برآمد کرکے بین الریاستی شراب اسمگلر گروہ کے ارون سنگھ ۔اجئے سنگھ ۔منّا عرف عمر محمد ۔پپو پاسی ۔آمود ۔وکاس و گھنشیام موریہ سمیت سات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ب
رآمد شراب کی قیمت 25 لاکھ روپیہ ہے ۔ ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: