سرورق / خبریں / اترپردیش: بہرائچ میں لڑکی کے ساتھ ایک ماہ سے اجتماعی عصمت دری، دو ملزم گرفتار

اترپردیش: بہرائچ میں لڑکی کے ساتھ ایک ماہ سے اجتماعی عصمت دری، دو ملزم گرفتار

بہرائچ، اترپردیش میں بہرائچ کے هردي علاقے میں ایک 12 سال کی بچی کے ساتھ تقریبا ایک ماہ سے اجتماعی عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا ہے۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک 12 سال کی بچی کے اہل خانہ نے کل هردي تھانے میں چھٹن، متھن، ہنومان پرساد، نرملا دیوی اور بچی سمیت پانچ افراد کے خلاف عصمت دری اور پاكسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ ملزمان تقریباً ایک ماہ سے اس کے ساتھ عصمت دری کر رہے تھے۔ نرملا نامی خاتون بھی ملزمان کی مدد کر رہی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: