سرورق / خبریں / اترپردیش: بھدوہی میں نوٹنکی کے اداکاروں سے بھری پک اپ پلٹی، دو کی موت، 12زخمی

اترپردیش: بھدوہی میں نوٹنکی کے اداکاروں سے بھری پک اپ پلٹی، دو کی موت، 12زخمی

بھدوہی، اترپردیش میں بھدوہی کے گیان پور کوتوالی علاقہ میں آج صبح نوٹنکی اداکاروں سے بھری ایک پک اپ گاڑی کے پلٹ جانے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت اور 12دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے بعد چیخ پکار سن کر گاوں والے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال پہنچایا۔ بعد میں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی علاقہ کے ملوپور گاوں کی ایک شادی کی تقریب میں نوٹنکی پروگرام کرنے کے بعد اداکار پک اپ گاڑی سے واپس جارہے تھے کہ اسناو موڑ کے نزدیک تیز رفتار پک اپ گاڑی پلٹ گئی جس میں الہ آباد ضلع کے باشندہ بھولا گوتم (40) اور راجکمار(38) کو موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 12لوگ زخمی ہوگئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: