سرورق / خبریں / اترپردیش: اے ٹی ایس کے انسپکٹر نے ڈی جی پی کے سامنے کی استعفی کی پیش کش

اترپردیش: اے ٹی ایس کے انسپکٹر نے ڈی جی پی کے سامنے کی استعفی کی پیش کش

لکھنؤ، اترپردیش حکومت نے انسداددہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس )میں تعینات ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کی موت کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے احکامات دئے تھے کہ کہ اس بیچ اس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔اے ٹی ایس میں تعینات ایک انسپکٹر نے ڈی جی پی کے سامنے استعفے کی پیش کش کی ہے ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ساہنی کی موت کے بعد سے اے ٹی ایس پر کئ طرح کے سوال کئے جارہے تھے ۔اسی دوران اے ٹی ایس میں تعینات انسپکٹر یتیندرشرما نے کل رات ڈائریکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کے سامنے اپنے استعفے کی پیش کش کردی۔ انسپکٹر کے اس قدم سے اے ٹی ایس میں افراتفری مچ گئی ہے ۔یتیندر شرما نے اپنے استعفے میں اے ٹی ایس کے اعلی افسران پر بدنظمی پیداکرنے سمیت کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔
سال 2001بیچ میں بھرتی ہوئے یتیندر شرما اس وقت ہیڈکوارٹر میں تعینات ہیں ۔انھیں بہترین کارکردگی کےلئے صدر جمہوریہ کا بہادری میڈل بھی مل چکاہے ۔انھوں نے اپنے استعفے میں ذکر کیا ہے کہ ایس ایس پی راجیش ساہنی جیسے ایماندار افسر کہ اے ٹی ایس کے ان بدعنوان افسران کی نظروں میں کوئی اہمیت نہیں تھی ۔یہ افسر اپنے جونیئر ملازمین کو تناؤ میں رکھتے ہیں ،ظلم ڈھاتے ہیں اور ابتدائی جانچ کو بنیاد بناکر پریشان کرتے ہیں ۔یتیندر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ راجیش ساہنی نے انہی افسران کی تعصب پسندی ،ناانصافی اور نااہل قیادت سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔انکا الزام ہے کہ اے ٹی ایس میں ٹرانسفر کے تعلق سے کچھ سپاہی بھی پریشان ہیں ۔ انسپکٹر نے اے ٹی ایس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسیم ارون اور انکے کچھ نزدیکی افسران پر آنجہانی ساہنی کو تنگ کرنے کا الزام لگایاہے ۔
مسٹریتیندر نے ڈی جی پی سے اپنا استعفی منظور کرنے کی درخواست کی ہے ۔استعفی میں انھوں نے کہاہے کہ ان حالات میں وہ کام کرنے سے قاصر ہیں ۔مسٹر ساہنی کی موت کی اعلی سطحی جانچ کرائی جائے ۔انھون نے کہاکہ مسٹر ساہنی کی موت کے لئے اے ٹی ایس کے انسپکٹرجنرل آف پولیس راست طورپر ذمہ دارہیں ۔
اترپردیش کےوزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مسٹر ساہنی کی خودکشی کے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش کی ہے ۔
راجیش ساہنی نے گزشتہ منگل کو سرکاری پستول سے گولی مارکر خودکشی کرلی تھی ۔جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کانوٹ نہیں ملاہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: